NPG Media

کورونا وائرس،مزید102افراد جاں بحق،4ہزار4نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید102افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ4ہزار4نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد15ہزار26تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ188ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں64ہزار 373ہوچکی ہے جبکہ6لاکھ 20ہزار 789افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار731افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار516،کے پی کے میں 2ہزار 496،اسلام آباد میں 588گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں212اور آزاد کشمیر میں380افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin