NPG Media

امیر ملک غریب ملکوں سے غیر قانونی رقوم کی ترسیل روکنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان

Imran Khan
فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا ہے حکومت غریب افراد کی زندگی میں بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے چاہتے ہیں کہ غریب اور مستحق افراد کو براہ راست زر اعانت فراہم کریں ہر سال غریب ملکوں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر دوسرے ملکوں میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

یو این ڈی پی پاکستان کی انسانی ترقی کے بارے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح غریب افراد کو اوپر لے کر آنا ہے کورونا وباء سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہا ہے دوسری جانب بعض امیر افراد کورونا وباء کے دوران مزید امیر ہو گئے۔ہر سال غریب ملکوں سے کھربوں ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیے جاتے ہیں جس کسی ملک کی کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو اس سے پوری معیشت متاثر ہوتی ہے۔امیر ملک غریب ملکوں سے غیر قانونی رقوم کی ترسیل روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں شوگر مافیا بہت زیادہ مضبوط ہو رہا ہے۔شوگر ملز نے آپس میں ملکر سٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار شوگر مافیاز کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کروا کر کارروائی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کے میں جب اقتدار سنبھالا تو صوبہ دہشت گردی اور غربت سے تباہ حال تھا۔اب خیبرپختونخوا ترقی کی دوڑ میں پنجاب  کے برابر آ چکا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشر نے نہایت کامیابی سے احساس پروگرام کا انتظام سنبھالا ۔کورونا وباء سے پاکستان میں خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔22 کروڑ آبادی کے ملک کے لیے کورونا کے دوران صرف آٹھ ارب ڈالر پیکیج کا اعلان کر سکے۔پوری دنیا میں کورونا وباء کے دوران لاک ڈاؤن سے غربت طبقہ بہت متاثر ہوا۔یو این ڈی پی رپورٹ سفارشات کا ذاتی طور پر جائزہ لوںگا۔ یو این ڈی پی رپورٹ میں اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار پالیسی سازی میں معاون ثابت ہونگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، چاہتے ہیں کہ غریب اور مستحق افراد کوبراہ راست زر اعانت فراہم کریں کوشش ہو گی کہ غریب اور مستحق افراد کو خوراک کی بنیادی ضروریات کیلئے سبسڈی دیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin