NPG Media

اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اےاین پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ اس سے ہٹ گئی ہے۔

امیر حیدر ہوتی نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اور پی ڈی ایم کو کچھ جماعتیں اپنے سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ لہذا ہم کسی جماعت کو ذاتی ایجنڈے کیلئے کسی کا ساتھ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ان کی اپنی پولیٹیکل اسکورنگ کیلئے ان کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ لہذا آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنہوں نے شوکاز نوٹس دیا انہوں نے خود ہی پی ڈی کے خاتمہ کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی نے رائیونڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی ایما پر ان دونوں جماعتوں کو شو کاز نوٹس دیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin