NPG Media

کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟’ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا، وزیر داخلہ

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟’ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا۔

ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی اے این پی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے اور بھی بہت کچھ ہوگا۔ اے این پی مستقبل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں گروپ بندی کے اثرات دیگر پارٹیوں پر بھی پڑیں گے۔ عید کے بعد ن لیگ کے اندر مسئلے کھڑے ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی آرہا ہے نہ کوئی جارہا ہے اسی تنخواہ پر سارے کام کررہے ہیں۔میرے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں جن کے ساتھ ہیں انہیں پتا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز خود کہہ رہی ہیں کہ مجھے باہر نہیں جانا تو بات ختم ہوگئی، پی ڈی ایم سرنڈر کرچکی ہے اب اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے استفسار کیا ہے کہ کونسی پی ڈی ایم؟ کیسی پی ڈی ایم؟’ میں تو پہلے ہی ان کی موت کی پیشگوئی کرچکا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرے گی۔ اب دو گروپ بنیں گے، مسلم لیگ(ن) کا اپنا گروپ ہو گا اور پیپلز پارٹی اپنا گروپ بنائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal