NPG Media

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا استقبال پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کرورنا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے کی بجائے ایک دوسرے سے کہنیاں ملائیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل پاکستان کے دفترِ خارجہ میں جائیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہونگے۔
روسی وزیر خارجہ اپنے پاکستان کے دورے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

افغانستان میں امن کے قیام کیلئے روسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو بڑا اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں برف پگھل رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب بہت بہتر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 9 سال بعد روس کے وزیرخارجہ پاکستان آئے ہیں۔ اس سے قبل 2012 میں سرگئی لاروف پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin