NPG Media

تحریک لبیک سے معاہدہ، حکومت نے خصوصی کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے حکومت نے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ خصوصی کمیٹی تحریک لبیک کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کوقرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کیلئے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 17فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم 10فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت 20اپریل تک حکومت فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal