NPG Media

 پاکستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل کو کھولیں گے ، پرائیویٹ سکولوں کی کونسل کااعلان

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پرائیویٹ سکولوں کی سپریم کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل کو کھولیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نویں سے بارہویں تک کی بھی تمام کلاسز 12 اپریل سے کھول دی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام کلاسز میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ 12 تاریخ سے بنا کسی کی پرواہ کیے کھولا جائیگا۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یم سے آٹھویں جماعت تک اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ملک کا ہر ضلع کورونا سے متاثر نہیں ہے اس لیے جو اضلاع متاثر ہیں وہاں کلاس ایک سے آٹھویں تک اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھا جائے گا اور 28 اپریل کو دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اسکولوں کو عید تک بند رکھا جائے یا عید سے پہلے اسکولز کھولے جائیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal