NPG Media

کورونا وائرس،مزید103افراد جاں بحق،3ہزار953نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید103افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ3ہزار953نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار924تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ96ہزار 184ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں63ہزار 102ہوچکی ہے جبکہ6لاکھ18ہزار 158افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار675افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار510،کے پی کے میں 2ہزار 469،اسلام آباد میں 584گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں211اور آزاد کشمیر میں372افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin