NPG Media

پیپلز پارٹی سے راہیں جدا، مسلم لیگ (ن) کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اتحادیوں میں پھوٹ بڑھتی چلی جارہی ہے اور اب مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے بغیر ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت مخالف تحریک کے لئے 3 مرحلوں پر مشتمل نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں جس میں پیپلز پارٹی کی مشاورت شامل نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد کی ہدایت پر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، سمیت دیگر رہنماؤں نے حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں جس کی حتمی منظوری مسلم لیگ (ن) کے قائد کی جانب سے دی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کی حتمی منظوری کے بعد ن لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسے پیش کرے گی۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر سر جوڑ لیے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناکام معاشی پالیسیوں پر احتجاج شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں علاقائی سطح پر کانرزمیٹنگز، شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کی کال دینے پر غور کیا جائے گا جس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام ونگز اپنی سطح پر ان ہڑتالوں میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی اور اس میں (ن) لیگ اداروں کی بجائے حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم کو ہدف تنقید کا نشانہ بنائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin