NPG Media

رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہوگا:طاہر اشرفی

فائل فوٹو

اسلام آباد: معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں علمائے کرام نے اس بات کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہو گا، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس درست سمت کی جانب قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں جبکہ سائنسی علوم اور گواہی سے قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔ نئی رویت ہلال کمیٹی نئی روایات قائم کرے گی۔

علمائے کرام نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ترجیحات واضح ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک اور عید کے چاند پر اتفاق پہلی اور اہم ترجیح ہے۔ قوم کو ایک رمضان اور ایک عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سائنسی علوم اور گواہوں کو شریعت اسلامیہ کے احکامات کے مطابق دیکھے گی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin