NPG Media

کورونا کے وار جاری، کمشنر لاہور کا عوام کو مفت ماسک فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور: (این پی جی میڈیا) کمشنر لاہور نے کورونا کی تیسری لہر اور مثبت کیسز میں اضافے کے باعث فری ماسک کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت کووڈ مریض رابطہ نظام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی حصہ لیا۔

اجلاس میں کمشنر لاہور نے کہا کہ غریب آبادی میں لوگوں کی زیادہ آمد و رفت والی جگہوں پر فوری طور پر 20 کیمپس قائم کیے جائیں اور کووڈ رابطہ نظام کو تیز کرنے کیلئے اداروں کے درمیان معلومات کے تیزترین تبادلے کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے۔

کمشنر لاہور نے ڈی سی کو مزید اہداف دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ مریض کی ٹیگنگ اور قرنطینہ میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے جس سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو پورے عزم کیساتھ کووڈ سے نمٹنا ہوگا جس میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal