NPG Media

پنجاب حکومت کا آن لائن انصاف کمیٹی بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا

لاہور: (این پی جی میڈیا) پنجاب حکومت کا آن لائن انصاف اکیڈمی بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا 31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے باوجود اکیڈمی کا آغاز نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے کروڑوں بچوں کیلئے آن لائن انصاف اکیڈمی بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا ہے، آن لائن انصاف اکیڈمی پر طلبہ وطالبات کو پہلی سے دہم جماعت تک مفت ٹیوشن دی جانی تھی۔ حکومت کی جانب سے انصاف اکیڈمی کا قیام بروقت نہ ہونے سے والدین کو نجی اکیڈمیز کی فیسوں سے آزادی نہ مل سکی۔

رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا یہ کہنا ہے کہ انصاف اکیڈمی پراجیکٹ پر کام کررہی ہے یکم اگست تک اس کا قیام کردیا جائے گا۔ پروجیکٹ کے حوالے سے والدین کا کہنا ہے کہ انصاف اکیڈمی کا قیام اچھا فیصلہ ہے، منصوبہ کی بروقت تکمیل سے ریلیف مل سکتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف کی حکومت کا لاہور میں موبائل سکول بنانے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 سائنس لیبز بنانے کا منصوبہ بھی ٹھپ ہوچکا ہے اور اب اس منصوبے کے حوالے سے بھی یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal