NPG Media

پیپلزپارٹی نے تازہ ترین واردات سینٹ انتخابات میں ڈالی، مرادسعید

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیرمواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ  قوم کو لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں۔ زرداری اور انکی جماعت ڈاکہ زنی پر لیکچر دے جمہوریت و سیاست سے انکا دور کا کوئی رشتہ نہیں۔

بلاول کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انھوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے تازہ ترین واردات سینٹ انتخابات کے دوران ڈالی۔ پارلیمان کی ساکھ خاک میں ملانے کیلئے بلاول کے والد نے اپنے سرمایہ کاروں سے اربوں خرچ کروائے۔ باہم دست و گریباں ہیں مگر قوم کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ  ابھرتی معیشت اور سنبھلتی قوم انہیں کسی طور گوارا نہیں۔ عالمی میڈیا سے مسٹر ٹین، ٹونٹی اور سکسٹی پرسنٹ کا خطاب پانے والے معیشت سنبھالنے کے نسخے ایجاد کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کارنامہ ہے کہ ترسیلاتِ زر ریکارڈ انداز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ روپیہ مستحکم پوری دنیا میں پاکستانی معیشت کی ساکھ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی تجوریاں بھرنے کی بجائے اربوں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔فرزند زرداری سندھ کا قلعہ زمین بوس ہونے جارہا ہے باپ کا پیسہ اور صوبے کا اقتدار انکے سیاسی مستقبل پر پڑنے والے تاریک سائے کسی طور نہیں روک سکتا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal