NPG Media

 صرف پیپلز  پارٹی ہی حکومت کی مخالفت کررہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

خیرپور:(این پی جی میڈیا)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف ہماری پارٹی ہی پی ٹی آئی کی مخالفت کررہی ہے، باقی دوست اپوزیشن سے اپوزیشن میں مصروف ہیں۔ صورتحال کا فائدہ عمران خان کو پہنچ رہا ہے۔

خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم سے لڑائی نہیں چاہتے،ہماری خواہش ہے کہ پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں مل کر حکومت کیخلاف میدان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی اصل میں حکومت کی مخالفت کر رہی ہے باقی جماعتیں حکومت کی بجائے پیپلز پارٹی پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے آپس کے اختلافات سے فائدہ عمران خان کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی پر ڈیل کا الزام لگا رہے ہیں ان کیلئے صرف اتنی بات ہی کافی ہے کہ ہم نے ماضی میں نہ کبھی ڈیل کی اور نہ ہی آگے کسی ڈیل کا حصہ بنیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کی۔ اور جو الزام لگا رہے ہیں انہیں خود اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔

بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چھوٹے چھوٹے ایشوز پر جھگڑنے کی بجائے حکومت کیخلاف ایک منظم تحریک شروع کرنی چاہیے تاکہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا یہ مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام جماعتوں کو متحد رکھیں اور اسی سے سب کا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شے رابطہ رکھنا پڑے گا کیونکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہ اپوزیشن کی اپوزیشن کرنے کی بجائے حکومت کیخلاف اپوزیشن کرنی چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin