NPG Media

سندھ، 8ویں جماعت تک اسکول 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

کراچی(این پی جی میڈیا)محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے اسکول پندرہ دن کے لیے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

اجلاس کے کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی ہے اور نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔نمائندہ پرائیوٹ اسکولز کا اعتراض ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کیے جائیں؟

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں اسکولوں کے رمضان ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی، سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal