NPG Media

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلائے جانے پر تنقید پر وزیراعظم عمران خان حیران

فائل فوٹو

اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلائے جانے پر آخر کار وزیراعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر تنقید پر حیران ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلایا جانا میرے لیے حیران کن ہے، میری حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔

 

عمران خان نے کہا کہ ہمارے گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے، ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، میں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin