NPG Media

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسی خیز میچ کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی

تصویر بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

سنچورین:( این پی جی میڈیا) پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسی خیز مقابلے بعد کے 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے 274 کا ہدف پاکستان نے اننگز کی آخری گیند پر حاصل کیا اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز رسی وینڈر ڈسن رہے جنہوں نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 50 رنز کےساتھ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

274 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 9 رنز کے مجموعے پر گری جب فخر زمان کگیسو ربادا کی گیند پر صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان 177 رنز کی بہترین شراکت داری قائم ہوئی جس سے ایسا محسوس ہوا کہ پاکستان یہ میچ بآسانی 9 وکٹوں سے جیت جائے گا۔ اس دورانیہ میں بابر اعظم نے اپنی ون ڈے کیرئیر کی 13ویں سنچری بھی اسکور کی۔

بابر اعظم 103 رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرنا شروع ہوئیں۔ اور پاکستان نے یکے بعد دیگرے 3 وکٹیں گنوا دیں۔

203 رنز کے مجموعے پر پاکستان اپنی 5 وکٹیں گنوا چکا تھا لیکن اس کے بعد شاداب خان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے درمیان 53 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس سے پاکستان دوبارہ میچ آگیا۔ 256 رنز پر محمد رضوان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 40 رنز کے انفرادی اسکور پر پھیلیک وائیو کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

میچ میں سنسنی تب آئی جب آخری اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے اور اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں فہیم اشرف نے لگاتار 3 بالز ڈاٹ کھیل دیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے 2 بالز پر 3 رنز درکار تھے۔ اوور کی پانچویں گیند پر پاکستان نے اسکور لیول کیا اور میچ کے آخری گیند پر جیت کیلئے ایک اسکور چاہیئے تھا جس پر فہیم اشرف نے چوکا لگا کر پاکستان کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 فیلک وائیو نے 2 جبکہ ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal