NPG Media

حکومت اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ،آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے، اعتزاز احسن

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے اس کیلئے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتاہے اپوزیشن لیڈر اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق پیپلزپارٹی کے ممبر زیادہ ہیں، اپوزیشن لیڈر کے لیے پی پی کا اقدام غلط نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز اور پی ڈی ایم کے درمیان اختلاف کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں اس بات پر اتفاق کرتی ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیے جائیں۔ لیکن سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ استعفیٰ تب دیں گے جب نواز شریف وطن واپس آ جائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal