NPG Media

ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

جیکب آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہو سکتے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا ماضی ایسا ہے کہ ساتھ چلنا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود تین سال پوری کوشش کی ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام معاملات زیر غور آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم اور جمہوریت کا فائدہ ہوتا اگر ہم جیت پر توجہ دیتے اور نہیں چاہتے کسی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اپوزیشن کی لڑائی کا حکومت کو کسی صورت کوئی فائدہ ہو، ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ عمران خان اور ان کی حکومت کو جانا پڑے گا۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مریم نواز اور فضل الرحمان جلد صحت یاب ہوں تاکہ ہم پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کو مشورہ دونگا کہ جو بھی فیصلہ کریں اچھا فیصلہ کریں، وہ فیصلہ نہ کریں جس سے حکومت کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف یہی چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نوازسے اچھے تعلقات ہیں۔ نہیں چاہتا کہ ان کیساتھ تعلقات خراب ہوں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہو سکتے۔ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کی بازگشت پر ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی اچھی بات ہے لیکن خان صاحب کی تبدیلی سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی ذمہ اری کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہیں اور جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے وہ کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں جس کی تازہ مثال معاون خصوصی ندیم بابر کی ہے جنہیں پیٹرول بحران کے بعد قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin