NPG Media

حکومت پنجاب نے چینی کی قیمت پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور: حکومت پنجاب نے چینی کی قیمت پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں چینی کی پرچون قیمت مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں چینی کی کمرشل فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے مطابق دکانوں پر ایک کلو چینی 85 روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں کی جائے گی جبکہ چینی کی ایکس مل قیمت 80 روپے کلو سے زیادہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں اس وقت ایک کلو چینی کی ایکس مل قیمت 95 روپے ہے اور دکانوں پر چینی 100 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آج بھارت سے چینی اور کاٹن کی تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت نہیں کی جائے گی۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin