NPG Media

کورونا وائرس،مزید83افراد جاں بحق،5ہزار234نئے کیسز رپورٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید83افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ5ہزار234نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار613تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ78ہزار 165ہوگئی۔

ایکٹو کیسز کی تعداد ملک بھر میں56ہزار 347ہوچکی ہے جبکہ6لاکھ7ہزار205افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6ہزار485افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4ہزار504،کے پی کے میں 2ہزار 382،اسلام آباد میں 572گلگت بلتستان میں 103،بلوچستان میں209اور آزاد کشمیر میں358افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin