NPG Media

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کی ویزوں کے معاملات کے حل کی یقین دہانی

دوبئی:(این پی جی میڈیا)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹیکس اور ویزوں کے معاملات اپریل کے آخر تک حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔

آئی سی سی کا ورچوئل اجلاس آج اختتام پذیر ہوا جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2021 جو کہ بھارت میں شیڈول ہے اس کے حوالے سے بی سی سی آئی سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین اور رپورٹرز سے متعلق معاملات اپریل کے آخر تک حل کرنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal