NPG Media

بھارت سے تجارت مؤخر، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد: حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے تک بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت کو بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے باعث بھارت سے چینی کپاس کی درآمد کی منظوری نہیں دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اس سفارش کی وفاقی وزرا شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیری مزاری نے سخت مخالفت کی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ ہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے باز نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی تک بھارت سے تجارت نہیں کی جائے گی۔

بھارت سے تجارت کہ دیگر مخالف ارکان کا یہ کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے جو مسائل ہیں ایسے میں اس سے یہ چیزیں منگوانا کوئی مثبت پیشرفت ثابت نہیں ہوسکتی۔ کابینہ کی جانب سے سمری کی مخالفت پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مناسب داموں پر دیگر ممالک سے چینی اور کپاس کو جلد از جلد درآمد کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 19 ماہ کی بندش کے بعد پاک بھارت تجارت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا اور بھارت سے چینی، کپاس، دھاگا درآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal