NPG Media

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 28 لاکھ 28 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

نیویارک: عالمی قاتل وبا کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 28 لاکھ 28 ہزار 136افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے اب تک دنیا میں 12 کروڑ94 لاکھ سے70 ہزار زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 10 کروڑ44لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ22لاکھ 31 ہزار سے زیادہ ہے۔
علاوہ ازیں، امریکہ میں اب تک سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 65 ہزار256 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ11 لاکھ66 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں دوسرا نمبر برازیل کا آتا ہے جہاں مارث کے مہینے میں 60 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 53ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 21 ہزار868 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تیسرا نمبر بھارت کا آتا ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پھر فرانس اور روس کا نمبر آتا ہے جہاں فرانس میں 46 لاکھ44 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 95 ہزار640 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

کوروناکیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ،مزید10افرادلقمہ اجل بن گئے

rashid afzaal

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد ریکارڈ

rashid afzaal

کورونا کے وار تیز,مزید 4 افراد چل بسے

rashid afzaal