NPG Media

50سے 59سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی بتادیا گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے 50 سے 59سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کرتے ہوئے تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ویکسین لگوانے کا طریقہ کار اور ایس او پیز حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی کووڈ کی ویب سائٹ ڔcovid.gov.pkپر جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ویکسین کی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔

ٹوئٹ میں ویکسین کی رجسٹریشن کے لئے طریقہ کار میں بتایا گیا کہ 30مارچ سے 50سے 59سال کے افراد کو کورونا کی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے اور جو افراد ویکسین لگوانا چاہتے ہیں وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید98افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ4ہزار974نئے کیسز رپورٹ کئے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار532تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ72ہزار 931ہوگئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal