NPG Media

آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم نواز

تصویر:انسٹاگرام

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میرے بیمار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے باہر بھاگ جاؤں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں چند دن بیمار کیا ہوگئی کانپتی اور لرزتی حکومت نے یہ سمجھ لیا کہ میں ملک سے باہر چلی جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے یہ بتاتی جاؤں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھی گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 3 روز سے اپنی تمام تر سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کی ہوئیں ہیں اور وہ رائیونڈ میں آرام کر رہیں ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مریم نواز  کے چیک اپ کیلئے لندن سے لاہور پہنچ چکے ہیں جو نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کا معالجہ کریں گے اور اس کی رپورٹ نواز شریف کیساتھ شئیر کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin