NPG Media

آئندہ دو ہفتوں کیلئے این سی سی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرے،مراد علی شاہ

کراچی(این پی جی میڈیا)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کو تجویز دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی خطرناک تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے آئندہ دو ہفتوں کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرے بصورت دیگر صورت حال مزید بڑھ سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ تجویز دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سراج سومرو ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور وہ شدت سے پھیلتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا وائرس کی یہ لہر سندھ میں اتنی شدید نہیں جتنی ملک کے دیگر حصوں میں ہے  خصوصاً آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا ، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں ، پھر بھی ہمیں اس پر قابو پانے کیلئے کچھ سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے مشورہ دیا کہ این سی سی کو چاہئے کہ آئندہ دو ہفتوں کیلئے بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرے اور اس دوران گڈز ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal