NPG Media

آرمی چیف سے یوکراین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:(این پی جی میڈیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یوکراین کے سفیر مارکین چوچوک کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ و دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان، یوکرائن کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یوکرائنی سفیر نے افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں جانب سے تمام فورمز اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal