NPG Media

فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو درد، نیند اور سکون کے لیے انجکشن تجویز کر دیا

فائل فوٹو

لاہور( این پی جی میڈیا)وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو سوسیگان نامی انجکشن لگوانے کا مفت طبی مشورہ دیدیا ہے۔ یہ انجکشن درد، نیند اور سکون کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سوسیگان انجکشن کی فروخت پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے 3 روز سے اپنی تمام تر سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کی ہوئیں ہیں اور وہ رائیونڈ میں آرام کر رہیں ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مریم نواز  کے چیک اپ کیلئے لندن سے لاہور پہنچ چکے ہیں جو نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کا معالجہ کریں گے اور اس کی رپورٹ نواز شریف کیساتھ شئیر کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal