NPG Media

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے ہیں، فواد چوہدری

File Photo

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت اپوزیشن بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی۔

فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حکومت کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو بات کرنے کی دعوت دی اب فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا تھا کہ اپوزیشن سے بات کریں، وزیر اعظم نے بھی انھیں خط لکھ دیا ہے اب ان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

آپ وزارت اطلاعات میں کب آ رہے ہیں؟ صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا میں وزارت اطلاعات کا امیدوار نہیں ہوں۔فواد چوہدری نے گفتگو میں اپوزیشن کو کرونا ویکسین کے معاملے میں مکمل لا علم قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پتا ہی نہیں ہے کہ کرونا ویکسین کا معاملہ ہے کیا، ہمیں تو جانوروں والی ویکسینز بھی باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔

پاک بھارت رابطوں پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیغام رسانی ہو رہی ہے، بھارت سے جو مرضی پیغام آ جائے، کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal