NPG Media

مہنگائی میں کمی آئیگی،رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کرونگا،وزیراعظم

فوٹو:فائل

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا، ذخیرہ اندوزوں پر نگاہ رکھی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں ںے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی کی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے ان کے سامنے کھڑی ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت قبضہ گروپوں، سٹہ بازوں، شوگر ملز مافیا کے سامنے ڈٹ گئی جنہوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں یہ اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں سے مہنگائی کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان کی معیشت کے حولاے سے اچھے دن آنے والے ہیں کیونکہ عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مفادات ہیں اور جو عوام کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا انہیں چھوڑا نہیں جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کی طرح پنجاب میں بھی اس سال کے آخر تک صحت کارڈ فراہم کر دیے جائیں گے۔

وزیاعظم نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ پناہ گاہوں میں سحر و افطار کے انتظام کیا جائے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin