NPG Media

کورونا ویکسین، چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے پیشِ نظر پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خریدی گئی پہلی کھیپ میں سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچادی گئی ہیں مزید 5 لاکھ خوراکیں بھی کل تک پہنچ جائیں گی۔

اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق اپریل میں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چین سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار ویکسین پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں سے 15 لاکھ ویکیسن چین کی طرف سے بطور امداد بھیجی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اب تک کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر6 ہزار365 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں یہ تعداد 568 ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal