NPG Media

وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے توازن کی پالیسی اختیار کرنی ہے تاکہ غریب آدمی اور ملکی معیشت کم سے کم متاثر ہو ۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی وبا کی گزشتہ لہر میں پاکستان میں دو کروڑ افراد کا روزگار متاثر ہوا ان حالات میں حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی مدد سے غریب طبقات کو موثر ریلیف فراہم کیا ۔

وزرائے اعلیٰ اور حکام نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ صوبوں کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ جس پر عمران خان نے ہدایت کی کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد سے متعلق عوام کو متحرک کیا جائے ، ساتھ ہی کورونا ایس او پیز سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے موثر کردار کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان میں مکمل لاک ڈاون نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملک بھر میں ماسک کے استعمال کی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin