NPG Media

پیٹرول ڈیڑھ روپے، ڈیزل 3 روپے سستا کیا جائے گا: وزیر خزانہ حماد اظہر

اسلام آباد: وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیڑھ روپے ، ڈیزل 3 روپے سستا کیا جائے گا ، ملک میں چینی کی کمی پوری کرنے کیلئے بھارت سے درآمد کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج ای سی سی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ہے ، حفیظ شیخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہے ۔ مجھ سے پہلے اسد عمر اور حفیظ شیخ نے معیشت کو مستحکم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ، ہم نے پرائمری ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرپلس کیا ۔ حکومت اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی تاکہ اسٹیٹ بینک کے بل پر اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لیں گے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کا احساس ہے لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد عوام اور پاکستان کی فلاح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن کی امپورٹ کھول رہے ہیں ۔ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری کرنسی آج اپنے زور پر کھڑی ہے ، کرنسی کو کھڑا کرنے کے لیے ڈالر نہیں جھونک رہے ۔ ڈالر کی شرح پہلے سے بہتر ہو چکی ہے ، حکومت نے اب تک 8 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مکمل رابطے میں ہیں ، آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر کی قسط مل چکی ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ میں لوگوں کے ووٹ لے کر ایوان میں آیا ہوں اور مجھے معلوم ہے واپس لوگوں کے پاس جانا ہے لیکن بعض اوقات مشکل اور سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں ، ملکی مفاد کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے ، ہمیں دیکھنا ہے کہ پاکستان کا فائدہ کس میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محنت کر کے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کرینگے ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal