NPG Media

وفاق کو کورونا ویکسین کی قیمت ایک ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم

فائل فوٹو

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کورونا ویکسین کنسائمنٹس ریلیز کرنے کی ہدایت دی جائے، دھوکہ دے کر ویکسین منگوالی، اب فروخت کرنے نہیں دے رہے۔

عدالت نے ڈریپ کے وکیل سے استفسار کیا اگر قیمت مقرر نہیں کی تو پھر ویکسین درآمد کیسے ہوگئی ؟ بتائیں، حکومت نے ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی ؟ دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں رہ رہے ہیں ؟ نہ قیمت مقرر کر رہے ہیں نہ ویکسین آنے دے رہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin