NPG Media

اسٹیل ملز چلانے کیلئے پاکستان اسٹیل ملزسبسڈری کمپنی قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)اسٹیل ملز چلانے کیلئے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نئی کمپنی کیلئے 7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اسٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردئیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آزاد ڈائریکٹر عامر ممتاز کو پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کری ہے۔

دوسری جانب 550 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز کی بک میں رہیں گے ، لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal