NPG Media

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے، عمران خان کا مودی کو جوابی خط

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو اپنے جوابی خط میں یوم پاکستان پر مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو لکھے گئے جوابی خط میں وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ کوویڈ-19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پر مبارک باد کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور کورونا وبا کے خلاف کاوشوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin