NPG Media

شاہ محمود قریشی اور افغان صدر کے درمیان ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

دوشنبہ:(این پی جی میڈیا) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور افغان امن عمل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی ان دنوں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کی۔ ملاقات میں افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات اور خطے میں قیام امن کیلئے مششترکہ کاوشوں پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی صحت کے متعلق خیریت دریافت کی اور ان کی جلد بحالی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے جتنی کوششیں پاکستان نے کیں شاید ہی کسی اور نے کی ہوں اور پاکستان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد امن قائم ہو ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin