NPG Media

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

لاہور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں طلب ۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے طلب کیا ہے ۔ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا ۔

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان اور عید کا چاند ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں ہمیشہ دو عیدیں ہوتیں ہیں ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمر کس لی ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مفتی پولزئی سے ملاقات کی تھی کیونکہ ملک میں عید پہلے پشاور میں منائی جاتی ہے جس کی ذمہ داری مفتی پولزئی پر ڈالی جاتی ہے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin