NPG Media

وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون، خیریت دریافت کی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کر کے اُن کی خیریت دریافت کی ۔

تفصیلات کے مطابق عارف علوی کی عالمی وبا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد عمران خان نے عارف علوی سے رابطہ کیا اور اُن کی صحت سے متعلق پوچھا ، اس موقعہ پر وزیراعظم نے صدر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھیں اور مکمل آرام کریں ، اس کے علاوہ انہوں نے صدر مملکت سے قرنطینہ کے دوران اپنے تجربہ بھی شیئر کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے ٹویٹر پر بتایا تھا کہ ان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اس لیے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گھر میں رہیں ۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کے لیے اس وبا کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا ۔

ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ اپنے بیان میں ثمینہ عارف علوی نے کہا کہ صدر عارف کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پُرعزم ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی ۔

دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وبا کو شکست دیدی ہے ۔ وہ صحت مند ہیں اور ان میں عالمی وبا کی کوئی علامت نہیں ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin