NPG Media

ندیم بابر کی جگہ تابش گوہر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

فائل فوٹو

اسلام آباد: ندیم بابر کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم نے ندیم بابر سے عہدہ واپس لے لیا تھا جن کی جگہ اب تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پٹرولیم ہوں گے۔

ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔4 روز قبل ندیم بابر نے معاون خصوصی پیٹرولیم کا عہدہ چھوڑا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسدعم کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal