NPG Media

حکومت کا چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مردم شماری پر وزراء کمیٹی کی رپورٹ منظورکرتے ہوئے ، چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرا کی کمیٹی کی جانب سے مردم شماری پر بنائی گئی رپورٹ پیش کی گئی جسے  رپورٹ منظورکرتے ہوئے کابینہ نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران درآمدات اور برآمدات کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی ، وفاقی کابینہ نے موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔

 

کابینہ اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کو اقتصادی امور ڈویژن کی غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں نیپرا کی سال 19-2020 اوراسٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020  پیش کی گئی ۔


اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ٹربائن فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی درآمد کی منظوری دی،سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ، جبکہ زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری چھی دےدی گئی ہے ۔ کابینہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دے دی.

 

اس کے علاوہ ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری ، سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم اور یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع کی منظوری گئی ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin