NPG Media

امن کے لئے کوششوں سے دنیا آگاہ ،ہم مستقبل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں:شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امن کے لئے کوششوں سے دنیا آگاہ ہے اور ہم مستقبل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطے میں امن ہو گا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی جبکہ مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغان مسئلے کے حل میں یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میری ترک وزیر خارجہ کے ساتھ اچھی نشست رہی ہے اور آج افغان صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات طے ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin