NPG Media

صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔

اپنے بیان میں ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ الحمدللہ، صدر عارف کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہے۔  انہوں نے بتایاکہ میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں،ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ صدر مملکت نے بھی عوام سے گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal