NPG Media

اسد عمر نے تمام وفاقی اکائیوں کو این پی آئیز کے نفاذ سے متعلق خط لکھ دیا

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے تمام وفاقی اکائیوں کو این پی آئیز کے نفاذ سے متعلق خط لکھ دیا ۔

خط میں اسد عمر نے کہاکہ  کورونا کی موجودہ لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کا تناسب تشویشناک شرح سے بڑھ رہا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ این سی او سی فیڈریٹنگ یونٹس کی مشاورت سے اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں تمام فیڈریٹنگ یونٹس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ تیسری لہر کے دوران ، ایس او پیز کا نفاذ کمزور رہا ہے، خاص طور پر سیاسی اور سماجی اجتماعات میں این سی او سی کے ہدایات کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی کی ہدایات کی خلاف ورزی دیگر شعبوں میں بھی ایس او پیز کے موثر نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں،  گزارش ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں، خاص طور پر عوامی اجتماعات سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ہم انشاء اللہ اجتماعی کاوشوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal