NPG Media

رمضان المبارک میں ایس او پیز کیساتھ مساجد کھلی رہیں گی، وزیرمذہبی امور

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وفاقی قزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ رمضان میں مساجد پچھلے سال کی طرح ایس او پیز کیساتھ کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد میں قومی مقابلہ حفاظ میں شرکت کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ پچھلے سے ایس او پیز اگر سب سے زیادہ عمل درآمد کیا گیا ہے تو وہ مساجد ہیں اور اس سال بھی ہم ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئے بغیر مساجد کو رمضان المبارک میں کھلی رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان حج کی تیاریوں میں مصروف ہے جیسے ہی سعودی حکومت کی جانب سے مثبت جواب آتا ہے تو پھر پاکستانی فریضہ حج ادا کرنے جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ بنانے کے مشن پر ہیں اور ایک دن اس مشن میں ضرور کامیابی ملے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin