NPG Media

پیپلزپارٹی کا مریم کی بجائے حمزہ شہباز سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (این پی جی میڈیا)پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ( ن ) کے نائب صدراور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز  کے مطابق پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کر دیا، اس سلسلے میں بلاول بھٹو کا جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔

 

پیپلزپارٹی کے مطابق حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں بھی مریم کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دینے پر غور کرے گی۔ بلاول بھٹو یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin