NPG Media

صدر مملکت عارف علوی اور پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی۔ وزیراعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر دفاع کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں پر ہزار246 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal