NPG Media

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو حکومت کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ سے استعفیٰ لے کر ان کی جگہ حماد اظہر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی ٹیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حفیظ شیخ اب وزیرخزانہ نہیں رہے اور ان کی جگہ پر حماد اظہر کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےفنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے مطابق حماداظہر فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلےکیے جاتےہیں۔ حماد اظہر کو فنانس ٹیم میں اس لیے لے کر آرہے ہیں کیوں کہ غریبوں کو ریلیف دینا ہے۔ اور ان کے آنے سے غریبوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی نیا بندہ آتا ہے تو اس سے نیا مائنڈ سیٹ بھی آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کےمستقبل کےبارے میں علم نہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پاکستان پیپپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ کو عہدےسےہٹاناپی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا سینیٹ میں الیکشن ہارنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کا عہدے پر رہنا ناممکن بنا دیا تھا اور یہ سب پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےاعتراف کرلیاکہ ناکام پالیسیوں سےافراط زر میں اضافہ ہوا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal