NPG Media

محمد بن سلمان کا عمران خان کو ٹیلی فون، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون ، عمران خان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔

وزیراعظم ہاوس سے خبر ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو فون کیا اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ، اس موقعہ پر وزیراعظم نے اپنی صحت کے حوالے سے ولی عہد کو آگاہ کیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے ’’سعودی گرین انیشی ایٹو‘‘ منصوبہ شروع کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا وژن ہمارے اپنے ’’کلین اینڈ گرین پاکستان ‘‘ اقدام سے مطابقت رکھتا ہے ۔

عمران خان نے اپنے خط میں مزید کہا کہ منصوبے کے تحت سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کا سن کر خوشی ہوئی ۔ ہمارا منصوبہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے فطرتی بنیاد پر حل میں سرمایہ کاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک بلین درخت اگانے کے بعد ہمارے 10 بلین ٹری سونامی پر کام جاری ہے ۔ جس کے لیے 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے سے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ جبکہ ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔

خط میں عمران خان نے ’’گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو‘‘ کے وسیع تر منصوبے کی بھی تعریف کی ، منصوبے کے تحت مشرق وسطٰی میں بھی 50 ارب درخت لگائے جائیں گے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin